ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ کے منجیشورمیں بس اور بائک درمیان تصادم۔ بائک سوار ہلاک۔ 2افراد زخمی

کاسرگوڈ کے منجیشورمیں بس اور بائک درمیان تصادم۔ بائک سوار ہلاک۔ 2افراد زخمی

Wed, 29 Jan 2020 20:49:19    S.O. News Service

کاسرگوڈ 29/جنوری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66پر منجیشور میں کے ایس آر ٹی سی بس اور موٹر بائک کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جب کہ اس کی بیوی اور ایک دوسراشخص زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے کی شناخت لوکیش (30سال) کے طور پر کی گئی ہے۔لوکیش کی بیوی شیلاجا اور روی نامی ایک پیدل راہگیرکو سخت چوٹیں آئی ہیں۔ ان دونوں کو علاج ے لئے منگلورو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس معتدل رفتار سے چل رہی تھی، لیکن پیدل راہگیر کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور بس پر قابو نہیں رکھ سکا اور موٹر بائک کو ٹکر ماردی۔

منجیشور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ معاملہ درج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔    
 


Share: